ابوظہبی میں ٹریفک جرمانوں سے متعلق اہم وضاحت سامنے آگئی۔
، ابوظہبی(اردوویکلی)::ابوظہبی پولیس نے واضح کیا ہے کہ کارسوار ٹریفک جرمانے یا جرم کا ٹیکسٹ میسج موصول ہونے کے ایک ماہ کے اندر ٹریفک جرمانے پراپنا اعتراض رجسٹر کروا سکتے ہیں۔ سینٹرل آپریشنز سیکٹر میں ٹریفک اینڈ پٹرولز ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل محمد ضآحی الحمیری نے کہا کہ ٹریفک کنٹرول کے قوانین اور طریقہ کار کے حوالے سے گاڑی کے مالک کو گاڑی کے خلاف درج خلاف ورزیوں کے بارے میں مطلع کیا جاتا ہے ، ڈرائیورحضرات کو ٹریفک کی خلاف ورزیوں پر فوری ٹیکسٹ میسج موصول ہوجاتاہے جو گاڑی کے مالک کی ٹریفک فائل پر درج شدہ موبائل نمبربھیجاجاتاہے، متعلقہ حکام جرم کے اجراء کی تاریخ سے ایک ماہ تک نظرثانی کا انتظار کرتے ہیں اگرگاڑی مالک کولگتاہے کہ اس نے یہ جرم یاٹریفک خلاف ورزی نہیں کی توگاڑی مالکان ٹریفک کی خلاف ورزی کے نوٹس پر اعتراض کر سکتے ہیں اگر انہیں لگتا ہے کہ یہ بلاجواز جاری کیا گیا ہے یا گاڑی چلانے والے کسی دوسرے شخص نے خلاف ورزی کی ہے ، اور اگر گاڑی چلانے والا مخصوص مدت کے دوران اعتراض پیش نہیں کرتا ہے تو گاڑی کا مالک خلاف ورزیوں کے لیے مقرر کردہ انتظامی جرمانے برداشت کرے گا ۔