شیخ زاید گرینڈمسجد سے متصل زیرزمین فن بلاک کاافتتاح
مختلف قسم کی دلچسپ رائڈز اور ویڈیو گیمز پیش کرتا ہے
شیخ زاید گرینڈ مسجدسے متصل گنبدکے نیچے فن بلاک کاافتتاح
لینڈ مارک گروپ کے تفریحی ڈویژن، لینڈ مارک لئیر نے اپنے چوتھے تفریحی تصور( فن بلاک)کا آغاز کردیا۔
بچوں اورانکے والدین کی اکثریت نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
ابوظہبی(اردوویکلی)::لینڈ مارک لئیر، دبئی میں قائم ریٹیل چین لینڈ مارک گروپ کے انٹرٹینمنٹ ڈویژن نے ابوظہبی شیخ زاید گرینٖ مسجد سے متصل ایک بڑے گنبد کے نیچے سوق الجامی سے منسلک نئے فن بلاک کاافتتاح کردیا ہے – جو بچوں کے لیے ایک انڈور پلے گراؤنڈ ایریا ہے – جس میں1 سے 12 سال کی عمر کے بچوں کے لیے 20 سے زیادہ سرگرمیاں اور پورے خاندان کے ساتھ مل کر لطف اندوز ہونے کے لیے کھیل کود اورکئی کمپیوٹرگیمز بھی شامل ہیں
فن بلاک ایک مخصوص کمیونٹی سینٹر برانڈ ہے، جو 12 سال تک کے بچوں کے لیے ایک فعال انڈور کھیل کا میدان ہے، جو انہیں پلے اسٹرکچر اور ٹرامپولین پارک کے ذریعے کئی گھنٹے کھیلنے کا وقت فراہم کرتا ہے جو چھلانگ لگانے، کلمبنگ، دوڑنے کی آزادی کے ساتھ ایکٹو پلے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ فن بلاک میں بچوں کی جسمانی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کمپیوٹروالی منفرد اور دلچسپ گیمز کے علاوہ فن والی ہیلوکٹی،ویڈیوگیمزجیسے جراسک پارک بھی فن بلاک کاحصہ ہیں فن بلاک بچوں کی ذہنی اورجسمانی مہارتوں کو بڑھانے کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرتاہے جس میں بچے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں افتتاحی تقریب کے موقع پر چیف ایگزیکٹوآفیسرلینڈمارک لئیر،سلویولایڈٹکے نے کہا کہ سوق الجامی ابوظہبی میں 25ویں فن بلاک کاآغاز ہمارے توسیعی منصوبے کاایک اہم حصہ ہےفن بلاک کی انفرادیت 600 مربع میٹرکے ٹرامپولین پارک مکس انٹرٹینمنٹ سینٹر بچوں کی ایک وسیع رینج کو کمیونٹی سروس فراہم کرے گا جب کہ فن بلاک کے اندر کیفے اس بات کو بھی یقینی بنائے گا کہ والدین آرام کر سکیں۔شیخ زاید گرینڈ مسجد میں اس سال کے پہلے چھ مہینوں میں 65,500 نمازی اور 126,000 زائرین آئے۔ اور یہ نئی کشش نمایاں اسلامی تعمیراتی تاریخی مقام پر آنے والے زائرین کے تجربے میں اضافہ کرے گی۔سلویولایڈٹکے نے کہا”ہاں، یہ ابوظہبی میں اپنی نوعیت کا واحد زیر زمین فن بلاک ہے۔ یہ کوئی مال نہیں بلکہ وزیٹر سینٹر اور اسٹورز والا بازار ہے۔ یہ مرکز عظیم الشان مسجد سے متصل ہے۔ زائرین یہاں سے، زیر زمین، مسجد تک پیدل جا سکتے ہیں۔ راستے میں ایک لائبریری بھی ہے،” سوق کے ایک ہیپیپی ڈیسک ایگزیکٹو نے کہافن بلاک بچوں کومختلف قسم کی دلچسپ سواریاں اور ویڈیو گیمز پیش کرتا ہے۔