انا لله وانا اليه راجعون
ابوظہبی(اردوویکلی)::معروف سماجی وکاروباری شخصیت چوہدری الطاف حسین نے گزشتہ رات اپنی رہائش گاہ پراپنے دیرینہ دوست چیئرمین الحرمین گروپ آف انڈسٹریزوضلعی صدرپاکستان مسلم لیگ(ن)منڈی بہاؤالدین چوہدری مشاہدرضاچیلیانوالہ،کی والدہ ماجدہ(مرحومہ) کے لیئےفاتحہ خوانی اور تعزیت کا اہتمام کیا جس میں چوہدری محمدصدیق،چوہدری محمدانور،ملک محمدشہنازماہل ،چوہدری مظہراقبال ،چوہدری ادریس احمد، اور چوہدری الطاف کے صاحبزادوں چوہدری عدنان اطاف ،چوہدری عمران الطاف ،چوہدری عثمان الطاف نے شرکت کی اورمرحومہ کی مغفرت کے لیئے فاتحہ خوانی، دراجات کی بلندی کے لیئےدعا کی اور سوگوارخاندان سے دلی تعزیت کااظہارکیا۔ چوہدری محمدزمان ریحانیہ،حاجی خان زمان سرور،چوہدری نوازرشیدریحانیہ،ڈاکٹرحمادزمان ریحانیہ ،میاں امجدجاویدسمیت،بہت سے احباب کورونا وباکے باعث شرکت نہ کرپائے جنہوں نے بذریعہ فون اظہارافسوس کیا اور سوگوار خاندان کے لیئے صبرجمیل کی دعاکی ۔ یادرہے چوہدری مشاہدرضاچیلیانوالہ کی والدہ ماجدہ گزشتہ دنوں قضائے الہی سے پاکستان میں انتقال کرگئی تھیں