اماراتی قوم کی خوشیوں میں برابرکے شریک ہیں

میاں الطاف،نعیم جدون،عزیزچوہان،ظہیراعوان،محمدطارق،مسعوداقبال راجہ

105

پوری اماراتی قوم کو49 واں قومی دن مبارک

ابوظہبی(اردوویکلی)::مینجنگ ڈائیریکٹرالسروج انٹرنیشنل جنرل ٹرانسپورٹ وآئل فیلڈکنٹریکٹر ابوظہبی ایس نعیم جدون نے یواے ای کے49 ویں قومی دن کے موقع پرحکمران خاندان،دیگرریاستوں کے امرا اورعوام کودل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ یواے ای کی تعمیروترقی شیخ زایدمرحوم کے بلندپایہ وژن کی عکاسی ہے ہم امارات کی ترقی وکامیابی کے لیئے ہمیشہ دعاگوہیں۔
معروف سماجی شخصیت مینجنگ ڈائیریکٹرابوفیصل آٹوموٹووپارٹس ابو ظہبی واومان (مسقط) میاں الطاف احمدنے یواے ای کے  قومی دن پرامارات  کے معززحکمرانوں اور پوری اماراتی قوم کودلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یواے ای دنیاکاواحد تجارتی حب ہے جہاں دنیابھرکے تاجریہاں کاروبارکرنے کوترجیح دیتے ہیں کیونکہ یہاں امن اور سکون ہے  ہمیں چاہیئے کہ ہم اس ملک کی تعمیروترقی میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں تاکہ یواے ای ترقی کی مزید منازل طے کرے آمین۔  متحدہ عرب امارات کے 49ویں قومی دن پر معروف پاکستانی بزنس مین مینجنگ ڈائریکٹرٹائم الیکٹرواینڈکنٹریکٹنگ کمپنی یواے ای عبدالعزیزچوہان نے اپنی اور اپنے ادارے کی جانب سے تمام حکمران خاندان اور پوری اماراتی قوم کودل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ یواے ای نے ایک مختصرعرصہ میں ترقی وکامیابی کے ایک مثال قائم کی جس کی نظیرنہیں ملتی،اس کے پیچھے یواے ای کی لیڈرشپ کا بلندوژن ہے شیخ زایدایک عظیم انسان تھے اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں جگہہ عطافرمائے ۔ یواے ای میں عرصہ دراز سے مقیم ڈائریکٹرآپریشنزریڈکوبن جمعہ ریڈی مکس طارق محمود نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے اماراتی بھائیوں کی خوشیوں میں برابرکے شریک ہیں اورعیدالوطنی جیسے یادگاراورتاریخی دن پردل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتے ہیں  اور  اللہ تعالی حکمران خاندان کوسلامتی اور صحت وتندرستی عطافرمائے آمین ثم آمین (پاک امارات دوستی زندہ باد)۔ ابوظہبی میں عرصہ درازسے مقیم ممتازسماجی وکاروباری شخصیت مسعوداقبال راجہ نے یواے ای کے قومی دن پراظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ یواے ای ایک پرامن ملک ہے اسی لیئے پوری دنیاکے لوگ یہاں رہنا اور کاروبارکرناپسندکرتے ہیں اور اللہ تعالی سے دعا گوہیں کہ اس ملک کومزیدترقی وکامیابی نصیب فرمائے ۔
چیئرمین انجینئیرزآف پاکستان ان ایمیریٹس ظہیراحمداعوان نے متحدہ عرب امارات کے 49ویں قومی دن پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم یواے ای کاقومی دن بھی پاکستان کے یوم آزادی کی طرح مناتے ہیں کیونکہ ہم یواے ای کوبھی اپنے گھرجیسا سمجھتے ہیں اور آج کے تاریخ سازدن پرپوری اماراتی قوم اور معززحکمرانوں کوقومی دن کی مبارکبادپیش کرتے ہیں اور اللہ تعالی سے دعاکرتے ہیں کہ وہ امارات کوہمیشہ سلامت رکھےآمین ثم آمین (پاک امارات دوستی زندہ باد)۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }