شیخ زایدپاکستان کے عظیم دوست تھے(پاکستانی کمیونٹی)۔

چوہدری الطاف،رحمت اللہ چوہدری،مظہراقبال چوہدری،یونس کیانی،اکبرچیمہ اورراجاطارق

103

شیخ زایدپاکستان کے عظیم دوست تھے اورپاکستان کودوسراگھرسمجھتے تھے

ابوظہبی(اردوویکلی):: معروف پاکستانی بزنس مین،مینجنگ ڈائیریکٹرناظم جنرل کنٹریکٹنگ وکنسٹرکشن ابوظہبی،چوہدری الطاف حسین نے  یواے ای کے قومی دن کے موقع پرپوری اماراتی قوم اور یہاں کے ہردلعزیزحکمرانوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارک بادپیش کرتے  ہوئے کہا کہ بابازاید پاکستان کے عظیم اورمخلص دوستوں میں سے تھے  اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے اور امارات کودن دوگنی رات چوگنی ترقی نصیب فرمائے آمین ۔ ممتازسماجی شخصیت چیف ایگزیکٹوالموازین سایل ٹیسٹنگ دبئی انجینئیر یونس کیانی نے متحدہ عرب امارات کے49 ویں قومی ڈے پر یواے ای کے امراء اورپوری اماراتی قوم کوعیدالوطنی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یواے ای کے حکمرانوں کی شاندارترقیاتی پالیسیوں  کی وجہ سے یواے ای نے ایک مختصرعرصہ میں تاریخ رقم کی اللہ تعالی امارات کومزیدترقی وکامیابی عطافرمائے آمین۔ ممتازپاکستانی بزنس مین مینجنگ ڈائریکٹرایچ این ایس روڈکنسٹرکشن ، ممبر کمیٹی اوورسیزپنجاب کمیشن وسابق صدرپی پی پی  لندن مظہراقبال چوہدری نے یواے ای کے قومی دن کے موقع پر اپنے جذبات کا اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ یواے ای کے قومی دن پر عوام اور یہاں کے ہردلعزیزرہنماؤں کو دل کی گہرائیوں سے مبارک بادپیش کرتے ہیں ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی اس ملک کو دن دگنی رات چوگنی ترقی نصیب فرمائے اور اس کی رونقیں اسی طرح قائم ودائم رہیں   ۔چیف ایگزیکٹوسگنل جنرل ٹرانسپورٹ وٹریڈنگ ابوظہبی وکوریا رحمت اللہ چوہدری نے متحدہ عرب امارات کے 49ویں قومی دن پراظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ امارات کی تعمیروترقی میں ہم پاکستانیوں کابہت بڑارول ہے یواے ای کاروبارکے حوالے سے ایک محفوظ ملک ہے امن وامان بہترین ہے اس کے علاوہ تمام بنیادی سہولیات موجود ہیں اللہ تعالی اس ملک کواسی طرح پھلتاپھولتارکھے اوریہاں کے حکمرانوں کودرازی عمراور صحت وتندرستی عطافرمائے آمین ۔ یواے ای کے قومی دن پرتمام حکمرانوں اور پوری اماراتی قوم کوعیدالوطنی کی خوشیاں مبارک ہوں،ہمارافرض بنتاہے کہ ہم یہاں کے تمام قوانین کابھرپوراحترام کریں،نہائت ایمانداری سے سخت محنت کریں  اور اس ملک کی تعمیروترقی میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں ان خیالات کااظہار ممتازپاکستانی بزنس مین  مینجنگ ڈائریکٹرکنکلوژو کوآرڈی نیشن  جنرل کنٹریکٹنگ و ٹرانسپورٹ  خورشیداکبرچیمہ نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔۔معروف پاکستانی بزنس مین جنرل مینجرالراجا گروپ آف کمپنیزراجامحمد طارق نے یواے ای کے قومی دن پر اپنی اورادارے کی جانب سے پوری اماراتی قوم اور ہر دلعزیزحکمرانوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ بانی امارات شیخ زایدمرحوم ایک عظیم رہنماتھے ہم ہروقت انکی مغفرت کے لیئے دعاگوہیں راجاطارق نے کہاکہ مختصر عرصے میں یواے ای نے جس تیزی سے ترقی کی منازل طے کیں وہ قابل فخرہے اس کاکریڈٹ شیخ زایداورانکی اولاد کوجاتاہے اللہ تعالی یواے ای کوتاقیامت سلامت رکھے آمین ثم آمین

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }