حاجی درازخان عارضہ قلب میں مبتلاہونے کے باعث ہسپتال منتقل
سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی نے ہسپتال جاکرعیادت کی
ابوظہبی (اردوویکلی)::معروف سماجی کارکن چئیرمین پختون ویلفیئرآرگنائزیشن ابوظہبی حاجی درازخان (تمغہ امتیاز) کوعارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث گزشتہ روزخلیفہ میڈیکل سٹی ہسپتال ابوظہبی منتقل کیا گیا جہاں انجیوپلاسٹی (سٹنٹ ڈالنے )کے بعد ان کی طبیعت بہتر ہے۔ اور امیدہے جلد ہی ہسپتال سے گھرمنتقل کردیاجائیگا۔آج سہ پہرسفیرپاکستان فیصل نیازترمذی نے ہسپتال جاکرحاجی درازخان کی عیادت کی اورانکی جلد صحت یابی کے لیئے دعاکی۔جبکہ پاکستانی کمیونٹی کی ممتازسماجی وکاروباری شخصیات حاجی خان زمان سرور،چوہدری محمدزمان ریحانیہ،چوہدری محمدصدیق،ملک محمدشہنازماہل ،چوہدری الطاف حسین ،خورشیداکبرچیمہ ،چوہدری نوازرشید ریحانیہ،عبدالہادی اچکزئی،حاجی نورمحمدآفریدی،حاجی محمداکبرزادات،شاہداصغربنگش،خلیل احمدبونیری،فیصل ارباب بنگش،میاں امجدجاوید،سردارعادل کاکڑ،سمیت دیگرکمیونٹی ممبران نے حاجی درازخان کی جلدصحتیابی کے لیئے دعائے صحت اوردرازی عمرکے لیئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔