سوک کلاں میں چوہدری سالک کابڑے اجتماع سے خطاب۔
چوہدری سالک حسین کوسوک کلاں سے بڑی سپورٹ مل گئی ۔
گوندل برادری سمیت دیگربرادریوں کا بھرپو ساتھ دینے کاوعدہ۔
گجرات(نیوزڈیسک)::ضلع گجرات کے معروف سیاسی گھرانے سابق وزیراعظم پاکستان چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین امیدوارحلقہ این اے 63نےگزشتہ روزسوک کلاں میں ایک انتخابی اکٹھ سے خطاب کیا۔سوک کلاں آمد پرمعروف سماجی وسیاسی شخصیت چوہدری کامران گوندل کی قیادت میں چوہدری سالک حسین کاوالہانہ استقبال کیاگیا۔پھولوں کے ہارپہنائے گئے۔انتخابی اجتماع میں صآحبزادہ پیرسید گلزارعلی گیلانی،سیداکرم شاہ گیلانی،سیدمزمل حسین شاہ گیلانی،چوہدری بشیراحمدگوندل،چوہدری علی احمد،چوہدری فضل الہی گوندل،چوہدری اقبال گوندل ،چوہدی حسن علی گوندل ،چوہدری حاذق حسن گوندل،چوہدری شفقت گوندل ،چوہدری ارسلان گوندل،ملک عارف،مرزاگوگا،مرزامبشرنوید،چوہدری فیصل نذیر،چوہدری کلیم اللہ گوندل،ٹھیکیدارشاہد،محمدعثمان،چوہدری اسلم وڑائچ،چوہدری ذوالفقار وڑائچ،محمدافضل،سعدبٹ،چوہدری صداقت اوپل کے علاوہ،مخلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ ممتازسماجی،سیاسی،مذہبی،کاروباری افراد،برادی رہنماؤں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔اورچوہدری سالک حسین پربھرپوراعتمادکااظہارکرتے ہوئے اپنی مکمل حمائت کااعلان کیا۔
اس موقع پرچوہدری سالک حسین نے حاضرین اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مخالف پارٹی تحریک انصاف کاپرچم لے کرپھرنے والے خوداس نظریہ پرقائم نہیں بس لوگوں کودھوکہ دے کرووٹ لینے کے چکرمیں ہیں مگرآج عوام کاشعوربیدارہوچکاہے۔اپنے پارٹی قائد سے ہی پارٹی چھیننے کی کوشش کی گئی۔مگروہ اس میں کامیاب نہ ہوسکے،ہمارے آباواجدادنے آپکی خدمت کی ہمیں آپ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں آج کے شاندار استقبال نے ثابت کردیا ہماراآپکاساتھ ہیمشہ قائم رہیگا،ہم آپکی محبتوں کے مقروض ہیں اورانشااللہ منتخب ہوکرآپ کی خدمت کرتارہونگا یہ میراآپ سے وعدہ ہے(تصویروخبربشکریہ وسیم گوندل)