خیبرپختونخواہ سرمایہ کاری کے لیئے بہت موزوں صوبہ ہے(ضیااللہ بنگش)
ابوظہبی(اردوویکلی):: ممبر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخواہ ضیاء اللہ خان بنگش نے گزشتہ روز معروف پاکستانی بزنس مین ممبربورڈ ابو ظہبی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری و چیئرمین الابراہیمی گروپ یو اے ای ، خان زمان سرور سے ملاقات کی،اورصوبہ خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری اورروزگار کے مواقع پیدا کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ضیاء اللہ خان بنگش نے ابوظہبی کی کاروباری برادری کو خیبر پختونخوا کے دورے کی دعوت دی اوراپنی اور خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ضیااللہ بنگش نے کہا کہ خیبر پختونخواہ سرمایہ کاری اور کاروبار کے لیے موزوں ترین صوبہ ہے خیبر پختونخواہ حکومت سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون اورہرقسم کی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔اس موقع پرمیزبان حاجی خان زمان سرورنے کہا کہ وہ عنقریب متحدہ عرب امارات کی تمام ریاستوں سے ایک تجارتی وفدلیکرپاکستان جارہے ہیں اورصوبہ خیبرپختنواہ انکے ایجنڈے میں شامل ہے ۔